24.9 C
Islamabad

تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے جلد ہی آل پاکستان چیمبرز کے صدور کا اجلاس بلائے گا،سردار طاہر محمود

اسلام آباد :اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں ٹھوس اور قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کیلئے جلد ہی آل پاکستان چیمبرز کے صدور کا اجلاس بلائے گا، یہ تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی تاکہ ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

بدھ کے روز چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ بات آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن (IIA) کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس نے انہیں بطور صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا۔سردار طاہر محمود نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے صنعتی شعبے کی معاونت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فروغ پذیر صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ برآمدات پر مبنی اشیا کی پیداوار کو بھی فروغ دیتی ہے، اس طرح ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اسلام آبادچیمبر صنعتی برادری کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھےگا ۔اس موقع پر IIA کے صدر شیخ عبدالرزاق اور سینئر نائب صدر محمد علی مرزا نے صنعت کو درپیش کلیدی چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔

آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی قیادت تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ ہے اور اس کی پوری دلجمعی سے خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے بھی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے فاؤنڈر گروپ کے وژن کے مطابق کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

آئی سی سی آئی کے سابق صدور بشمول میاں شوکت مسعود، خالد جاوید، میاں اکرم فرید، اور شیخ عامر وحید کے ساتھ آئی آئی اے کے دیگر ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری کے درمیان اتحاد اس کے چیلنجز کو حل کرنے کی کلید ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی قیادت کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مارکیٹوں، تجارتی اداروں اور دیگر اہم شخصیات سمیت مختلف شعبوں کے وفود مبارکباد دینے اور نئی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسلام آبادچیمبر کا دورہ کر رہے ہیں۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین