آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز 20 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئے جب کہ 12 نشستوں پر آگے ہیں۔ اسی طرح پیپلزپارٹی ایک سیٹ نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ چار سیٹوں پر اس کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز مجموعی طور پر 21 نشستوں پر پولنگ شیڈول تھی جس میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں شامل تھیں تاہم اتوار کی صبح الیکشن کمیشن نے مظفرآباد کے حلقہ ’ایل اے 27‘ میں پولنگ 4 اگست تک ملتوی کردی۔مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جب کہ مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں پر اسلام آباد کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں قائم پولنگ اسٹیشنز میں شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی تھی، جہاں پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ موصول ہونے والے اب تک کے تازہ ترین غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 13 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ 3 سیٹوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ اب تک مہاجرین کی 2 نشستیں جب کہ پیپلزپارٹی ایک نشست نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے
