30.5 C
Islamabad

ہفتہ وار بازار چوروں کا مسکن شہری موٹرسائیکل سے محروم

اسلام آباد 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار چوروں کی آماجگاہ بن گئے پارکنگ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں نے پارکنگ کنٹریکٹر کے چوریوں میں ملوث ہونیکا شعبہ ظاہر کیا ہے گذشتہ روزشہری ذوالفقار علی نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ اس نے ایچ نائن ہفتہ وار بازار میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا 70 نمبری AJK 8528 لیگل پارکنگ ایریا میں پارک کی پرچی لی تاہم واپسی پر موٹرسائیکل چوری کرلی گئی واضح رہے ہفتہ وار بازار کی کار پارکنگ سے موٹرسائیکلز کی چوری معمول بن گئی ہے پارکنگ ایریا میں کنٹریکٹر پرچی کے بغیر گاڑیوں اور موٹرسائیکل چھوڑ رہے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین