35.5 C
Islamabad

کویت پر حملہ کرنے پر ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کویت نے ایران کی جانب سے اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بعد 2 ایرانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔کویتی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد دو ایرانی سفارت کاروں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ دونوں سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر کویت چھوڑنا ہوگا۔وزارتِ خارجہ نے ایران کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز (ناظم الامور) کو طلب کر کے ایران کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ اور مسلسل جارحیت پر سخت الفاظ میں باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ کویت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سفارتی مشن میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کے اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔یہ اقدام ایران کی جانب سے حالیہ حملے اور جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاہم اس معاملے پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب کویت نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، ایسے اقدامات کو فوری طور پر روکا جانا ضروری ہے تاکہ خطے کو مزید کشیدگی اور تناؤ سے بچایا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین