40.4 C
Islamabad

پسندکی شادی پر لڑکی کا قتل جرگہ عمائدین کی ضمانتوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس جاری

راولپنڈی میں پسند کی شادی پر جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے پنجاب پراسیکیوشن کی ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیلوں پر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب پراسیکیوشن کی ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو کشمیر سے بلوا کر قتل کیا گیا اور دفن کر دیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں ملزمان کو نوٹس کر دیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ جی ضرور اس کیس میں نوٹس جاری کیا جائے، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر لازمی نوٹس کریں۔

عدالت نے اپیلوں پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔پنجاب پراسیکیوشن نے ملزم ظفر اللہ و دیگر کی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ جولائی 2025 میں فوجی کالونی پیرودہائی راولپنڈی میں درج ہوا تھا۔پسند کی شادی پر لڑکی کو جرگے کے فیصلے پر اہل خانہ کے سامنے قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لڑکی کو خواتین نے غسل دیا تھا، لڑکی کی لاش کو لوڈر رکشہ کے ذریعے قبرستان لے جا کر دفن کیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین