40.4 C
Islamabad

ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔وائٹ ہاؤس میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تھک چکا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گےانہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اس معاملے میں بہت اچھا کام کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ریپبلکن اکثریت نے ایک قرارداد کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کی واضح منظوری سے مشروط کرنا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد کے تحت صدر کو ایران کے خلاف جنگی اقدامات جاری رکھنے کیلئے کانگریس سے باقاعدہ اجازت درکار ہوگی۔دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدستور غیر یقینی بنی ہوئی ہے جبکہ عالمی برادری جنگ کے دائرہ کار میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین