31.2 C
Islamabad

اسلام آباد کی مقامی عدالت کا سینٹ ملازم قتل کیس میں سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حمزہ قتل کیس میں سابق ایس پی اسلام آباد عارف شاہ کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹ کے ملازم سردار حمزہ خان قتل کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 20 مئی 2026 کو کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر جرم ثابت ہو چکا ہے۔ مقدمے میں نامزد دو دیگر شریک ملزمان صابر شاہ اور ثقلین کو عمر قید اور 20-20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس نے کیس میں مجموعی طور پر 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔ 

سینیٹ کے سیکیورٹی اسسٹنٹ حمزہ خان کو ستمبر 2021 میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ان کی لاش سابق ایس پی عارف شاہ کے آبائی علاقے مانسہرہ میں واقع گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول حمزہ اور مجرم عارف شاہ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ حمزہ خان کے بھائی وقار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے 2025 میں پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ حمزہ کا آخری رابطہ عارف شاہ سے تھا۔ ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ کیس کی مجموعی طور پر 40 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے سزائیں سنائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین