امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 200 طیارے خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے، جو تقریباً ایک دہائی بعد چین کی جانب سے امریکی ساختہ کمرشل طیاروں کی پہلی بڑی خریداری ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران کو جنگی ساز و سامان نہیں دے گا، چین نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کی پیش کی ہے، آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔
جمعرات کو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران 200 بوئنگ طیاروں کے آرڈر پر رضا مندی ظاہر کی ہے، جو امریکی معیشت اور روزگار کے لیے اہم ثابت ہوگی۔صدر ٹرمپ کے مطابق بوئنگ کمپنی ابتدائی طور پر 150 طیاروں کے آرڈر کی خواہاں تھی تاہم مذاکرات کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی ہے، یہ معاہدہ ہزاروں نئی ملازمتوں کا سبب بن سکتا ہے اور امریکی ہوا بازی کی صنعت کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا
