33.3 C
Islamabad

چینی صدر ژی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بیجنگ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا چینی صدر ژی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کا فروغ دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔ٹرمپ نے ملاقات میں اقتصادی ترقی پر بھی زور دیا اور کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد کے ارکان بشمول ممتاز کاروباری ایگزیکٹوز چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہشمند ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین