لاہور
پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور نے گزشتہ روزاین جی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک سے ملاقات کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے آسٹرین سفیر اور اینڈریٹز ہائیڈرو کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اینڈریٹز ہائیڈرو ایک عالمی شہرت یافتہ آسٹرین کمپنی ہے جو پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہے۔ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کے توانائی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے این جی سی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آسٹریا کے سفیر نے مستقبل میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے آسٹریا کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انجینئر الطاف حسین ملک نے آسٹرین سفیر اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مسلسل روابط اور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
این جی سی آسٹریا کے سفارتخانے کی جانب سے اس مثبت پیش رفت کو سراہتی ہے اور مستقبل میں بھی باہمی تبادلہ خیال اور تعاون کے تسلسل کی خواہاں ہ⁹ے۔
