26 C
Islamabad

وادی کاغان میں دو کمسن بچے دریائے کنہار کی موجوں کی نذر ریسکیو آپریشن جاری

کاغان میں دریائے کنہار میں بہن بھائی ڈوب گئے، تلاش جاری

کاغان ویلی کے سیاحتی مقام کاغان میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کم عمر بہن بھائی دریائے کنہار میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بچے مقامی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کچھ عرصہ قبل مانسہرہ منتقل ہوگیا تھا۔ آج وہ اپنے دادا دادی سے ملاقات کے لیے کاغان آئے ہوئے تھے کہ اچانک یہ دلخراش حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں تقریباً 6 اور 8 سال تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچے اپنی والدہ کے سامنے ہی دریائے کنہار کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، مقامی رضاکار اور اہل علاقہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بچوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک دونوں بچوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔

مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دریاؤں اور خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔علاقے کی فضا سوگوار ہے جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ عوام نے بچوں کی جلد تلاش اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین