32.7 C
Islamabad

پاکستان میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا پاوور اور کھاد سیکٹر کو کم ترین فراہمی

ایل این جی نہ آنے سے پاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی میں کمی کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پرآگئی ہے۔ ایران جنگ سے پہلے یہ روزانہ 12 سو ملین کیوبک فٹ تھی۔سوئی گیس حکام کے مطابق کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ 111 اعشاریہ 2 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 99 اعشاریہ 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

* آسٹریا کے سفیر کی منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی الطاف حسین ملک سے ملاقات،

لاہور  پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور نے...

سی ڈی اے میں عثمان اشرف ڈی جی لینڈ جبکہ کیپٹن اویس ڈی جی ایچ آر ڈی تعینات

اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑی...

الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے انکی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو سیاسی جماعتوں...

تازہ ترین