31.6 C
Islamabad

سی ڈی اے میں کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرلز کی تعیناتی منظور نہیں۔ آفیسرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد 

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی خدمت میں سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ موقف واضح کیا جاتا ہے کہ سی ڈی اے سروس ریگولیشنز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی تمام اسامیاں سو فیصد پروموشن کوٹہ کے تحت آتی ہیں۔ ان اسامیوں کو ادارے کے اپنے اہل اور تجربہ کار افسران کی ترقی کے ذریعے پر کیا جانا قانونی اور انتظامی تقاضا ہے۔

جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسوسی ایشن اس امر پر زور دیتی ہے کہ سی ڈی اے کے افسران نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بڑا حصہ ادارے کی خدمت میں صرف کیا ہے اور انہی کی شب و روز محنت کی بدولت اسلام آباد ایک مثالی اور خوبصورت دارالحکومت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ایسے میں ڈائریکٹر جنرل کی سطح کی اسامیوں پر بیرونی تقرریاں نہ صرف سروس اسٹرکچر کے خلاف ہیں بلکہ افسران کی حق تلفی اور ان کی حوصلہ شکنی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کی اسامیوں پر کنٹریکٹ یا بیرونی بھرتیوں کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔سی ڈی اے سروس ریگولیشنز کے مطابق ان اسامیوں کو صرف ادارے کے افسران کی پروموشن کے ذریعے پر کیا جائے۔ افسران کے جائز سروس حقوق اور کیریئر پروگریشن کو یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن کو یقین ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران اس معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کے تحفظات کو دور کریں گے اور قواعد و ضوابط کے مطابق منصفانہ فیصلہ کریں گے۔سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن ادارے کی بہتری اور اسلام آباد کی ترقی کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور ہر ممکن مثبت کردار ادا کرتی رہے گی

مزیداسی طرح کی
Related

ایران حملوں کا نشانہ بننے والی سعودی ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا

ایرانی حملوں میں متاثر ہونیوالی سعودی آئل ریفائنری نے...

امریکہ ایران جنگ پر 25 ارب ڈالر خرچ کر چکا پینٹاگون

ایران جنگ پر امریکا اب تک 25 ارب ڈالر...

روسی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون ایران کے جوہری پروگرام پر ثالثی کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

تازہ ترین