34.2 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں تماشائیوں کے آنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل پلے آف کے تینوں میچز میں تماشائیوں کی آمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملکی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر شائقین کے لیے ایک اہم شرط عائد کی گئی ہے، جس کے تحت میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے شائقین حتیٰ الامکان ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین کو معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین