26 C
Islamabad

امریکہ نے ایران اور روس کے تیل کی فروخت پر مزید 30 یوم کی رعایت کا اعلان کردیا

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران اور روس کے سمندری راستے سے برآمد ہونے والے تیل پر عائد پابندیوں میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کئی ممالک کی جانب سے تیل کی ممکنہ قلت کے خدشات کے باعث درخواستیں موصول ہوئیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی سینیٹ کی اپروپریشنز سب کمیٹی کے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ یہ درخواستیں تقریباً 10 ممالک کے مالیاتی رہنماؤں کی جانب سے کی گئیں۔یہ درخواستیں گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں کے دوران سامنے آئیں، جہاں متعدد ممالک نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث توانائی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان خدشات کے پیش نظر ایران اور روس کے سمندری تیل پر عائد پابندیوں میں 30 دن کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ختم ہونے والی پابندیوں میں توسیع نہیں کریں گے، تاہم بعد میں اس فیصلے میں تبدیلی کی گئی۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین