33.2 C
Islamabad

پاکستان سے عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

مدینہ منورہ:
پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، کراچی سے آنے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی جہاں 155 پاکستانی عازمین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو اور ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل نے عازمین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پھول نچھاور کیے گئے اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ سعودی روایات کے مطابق خوش آمدیدی نغموں اور دف کی تھاپ نے فضا کو روحانی رنگ دے دیا۔عازمین کو فوری طور پر مرکزیہ کے علاقے میں رہائش فراہم کر دی گئی، جبکہ ان کی سہولت کے لیے نسک کارڈز بھی جاری کیے گئے۔ مہمان نوازی کے طور پر عازمین کو کھجوریں، مشروبات اور معیاری ناشتہ پیش کیا گیا۔عازمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر اور رہائش کے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ آنے والی پروازوں کے لیے بھی اسی نوعیت کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین