31.1 C
Islamabad

حکومت کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد کے شہری علاقوں کی جائیدادوں کے ڈی سی ریٹ کم کردئیے

اسلام آباد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں 10 سے 30 فیصد تک کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او 644(I)/2026 کے تحت رہائشی و کمرشل پلاٹس اور عمارتوں کی نئی مارکیٹ ویلیوز مقرر کی گئی ہیں۔ نئی شرحوں کے مطابق پانچ سال تک پرانی عمارتوں کی قیمت 3,000 روپے فی مربع فٹ سے کم کر کے 2,500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پانچ سال سے زائد پرانی عمارتوں کی شرح 1,500 سے کم ہو کر 1,200 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کی ویلیوایشن بدستور ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی یکم جولائی 2025 کی مقررہ شرحوں کے مطابق رہے گی، جبکہ کسی بھی تنازع کی صورت میں زیادہ ویلیو لاگو ہوگی۔نظرثانی شدہ شرحوں کے تحت مختلف سیکٹرز میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ بی-17 اور سی-14 میں قبضہ شدہ رہائشی پلاٹس کی قیمت 30 ہزار سے کم ہو کر 21 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی، جبکہ بی-17 میں بغیر قبضہ پلاٹس 15 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار 500 روپے فی مربع گز ہو گئے۔ اسی طرح سی-15 میں قیمت 25 ہزار سے 17 ہزار 500 اور سی-16 میں 20 ہزار سے کم ہو کر 14 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ڈی-12 میں تعمیر شدہ رہائشی فلیٹس کی قیمت 15 ہزار سے کم ہو کر تقریباً 10 ہزار 500 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی، جبکہ کمرشل پراپرٹی تقریباً 17 ہزار 500 روپے فی مربع فٹ تک ایڈجسٹ کی گئی ہے۔ ڈی-13 میں رہائشی پلاٹس کی قیمت 16 ہزار سے کم ہو کر 11 ہزار 200 روپے فی مربع گز ہو گئی ہے۔

مہنگے سیکٹرز میں ای-7 کے رہائشی پلاٹس کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے، جبکہ کمرشل پراپرٹی کی قیمت 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے فی مربع فٹ کے درمیان رکھی گئی ہے۔ ای-11 میں شرح 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے فی مربع گز جبکہ ای-12 میں 39 ہزار 200 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔دیگر علاقوں میں جی-13 میں قیمت 1 لاکھ سے کم ہو کر 70 ہزار روپے فی مربع گز، جی-17 میں 25 ہزار سے 17 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی، جبکہ جی-14، جی-15 اور جی-16 میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔گرد و نواح کے علاقوں میں بھی قیمتیں کم کی گئی ہیں، جن میں مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد، بنی گالہ اور پارک ویو شامل ہیں، جہاں نمایاں طور پر کم ایلیوایشن مقرر کی گئی ہیں۔اہم کمرشل علاقوں میں بلیو ایریا (جناح ایونیو) میں فلیٹس کی قیمت 1 لاکھ روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ بعض دیگر مرکزی علاقوں میں شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت نے پاوور سیکٹر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے...

امن مذاکرات تیسرا مرحلہ وار اجلاس وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں...

لبنان جنگ بندی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان...

تازہ ترین