31.1 C
Islamabad

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جس کا نفاذ امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔( یہ وقت پاکستان میں رات 2 بجے کا ہوگا)

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین