آسٹریلیا نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ایک خاتون پہلی بار تاریخ میں اس کی فوج کی قیادت کرے گی- یہ ملک کی دفاعی فورس کی قیادت کی تبدیلی کا حصہ ہے۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل، موجودہ چیف آف جوائنٹ کیپیبیلیٹیز، جولائی میں آرمی کی چیف بن جائیں گی، وہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جنرل سوسن کوائل کا بطور آرمی چیف تقرر ایسے وقت کیا گیا ہے جب آسٹریلیا کی فوج اپنی صفوں میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔سٹریلوی فوج کو نظام میں جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک کے الزامات کی لہر کا سامنا ہے
