23.8 C
Islamabad

امریکہ ایران مذاکرات،میٹروپولیٹن پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی برینڈنگ توجہ کا مرکز بن گئی

اسلام آباد(وقائع نگار)کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے جاری بین الاقوامی مذاکرات کے پیشِ نظر شہری اور میٹروپولیٹن علاقوں میں سٹی برانڈنگ اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، جبکہ غیر ملکی وفود اور بین الاقوامی میڈیا پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔اہم اقدامات میں مرکزی شاہراہوں پر تھیم بیسڈ پول فلیگز کی تنصیب، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش، صفائی کے نظام میں بہتری اور میڈیا کے لیے خصوصی بیک ڈراپس کی تیاری شامل ہے۔ قومی پرچم بالخصوص کانسٹیٹیوشن ایونیو اور غیر ملکی مہمانوں کے روٹس پر نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ ایک باوقار اور خوش آئند ماحول فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، اس اہم موقع پر روایتی پینا فلیکس بینرز کے استعمال کو کم کرتے ہوئے پورے شہر میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اسکرینز پر مواد کو فعال اور منظم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اسکرینز پر “اسلام آباد ٹاکس” اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایک جدید، ڈیجیٹل اور ترقی یافتہ اسلام آباد کا مثبت تاثر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ ان اقدامات کو بین الاقوامی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور عالمی میڈیا اداروں نے اپنی کوریج میں اسلام آباد کی ڈیجیٹل برانڈنگ کو نمایاں جگہ دی ہے۔مزید برآں، وینیو،کنونشن سینٹر اور نور خان ایئر بیس کی برانڈنگ کے علاوہ آؤٹ ڈور برانڈنگ بھی اہم مقامات پر کی گئی ہے۔ فیض آباد اور سرینا چوک کے اوورہیڈ برجز، سرینا کے اطراف نمایاں چوراہوں پر بل بورڈز، نور خان ایئر بیس سے وینیو تک نان ڈیجیٹل اسٹریمرز، جبکہ مال روڈ، مری روڈ، سری نگر ہائی وے، مارگلہ روڈ اور کانسٹیٹیوشن ایونیو پر ڈیجیٹل اسٹریمرز/SMDs نصب کیے گئے ہیں—جہاں ایک ہزار سے زائد چھوٹی اور پچیس سے زائد بڑی ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے بھرپور برانڈنگ کی جا رہی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر انعم فاطمہ، چیف آفیسر، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اس تمام کام کی نگرانی کی ہے۔اسلام آبادانتظامیہ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ دارالحکومت کو ایک پُرامن، منظم اور عالمی معیار کے شہر کے طور پر پیش کیا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین