23.8 C
Islamabad

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کو لبنان کے ساتھ مذاکرات کا حکم دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وحشیانہ بمباری کے بعد لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیشِ نظر انہوں نے کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنا ہے۔امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوگا، جہاں تینوں فریقوں کی نمائندگی سفارتی سطح پر کی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین