اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل ٹو کے سامنے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے وکیل نعیم بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی
