34.4 C
Islamabad

ایران جنگ کا دباؤ برطانیہ نے تنخواہوں میں اضافہ اور بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کردیا

ایران پر مسلط جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح 24 لاکھ ملازمین کو 900 پاؤنڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ 10.85کی جارہی ہے اسطرح 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پاؤنڈ اضافی ملیں گے۔انرجی بلز میں سالانہ اوسطا 117 پاؤنڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے

مزیداسی طرح کی
Related

ہفتہ وار بازار چوروں کا مسکن شہری موٹرسائیکل سے محروم

اسلام آباد  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار چوروں...

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران امریکہ مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران...

اتوار کو ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

تازہ ترین