17.1 C
Islamabad

امریکہ ایران جنگ سے جلد نکلنے کا خواہاں ہے، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کو طول نہیں دینا چاہتا اور جلد اس سے باہر نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران میں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں، صدر ٹرمپ کچھ عرصہ مزید جنگ جاری رکھیں گے اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی جلد معمول پر آ جائیں گی۔امریکی پوڈکاسٹر بینی جانسن کے ساتھ انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کو کچھ عرصہ مزید جاری رکھیں گے تاکہ ایران کی حکومت کو سخت نقصان پہنچایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں زیادہ تر فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں لیکن صدر چاہتے ہیں کہ امریکا کو دوبارہ یہ قدم نہ اٹھانا پڑے اسی لیے ہمارا مقصد ایرانی حکومت کو طویل مدت کے لیے کمزور کرنا ہے۔جے ڈی وینس نے ایران جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عارضی اضافہ ہے اور جیسے ہی یہ تنازع ختم ہوگا، قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امریکی انتظامیہ اس جنگ میں طویل مدت تک مصروف رہنے کی خواہاں نہیں ہے۔ ہم اپنے مقاصد پورے ہوتے ہی جنگ سے نکل آئیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین