38.8 C
Islamabad

راولپنڈی شادی کی تقریب میں فائرنگ،پولیس نے دلہن گرفتار کرلی

راولپنڈی

 

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے پر پولیس نے دلہن کو گرفتار لیا۔

تھانہ مندرہ کے علاقہ میں شادی کے دوران دلہن کی فائرنگ کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔شادی کی تقریب میں دلہن کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ گوہڑہ کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس موقعہ پر موجودہ لڑکی کے ہمراہ لڑکا فرار ہوگیا،مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا،لڑکی کے فائرنگ کرنے کی اطلاع پر پولیس گوہڑہ پہنچی تو موقع پر موجود لڑکا لڑکی بھاگ نکلے،پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیاگرفتار لڑکی سے 30 بور کا پستول برآمد کرلیا گیا ہے،لڑکی کے ساتھ موجود لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،موقع سے فرار لڑکے کا نام شہریار علی معلوم ہوا ہے،

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین