17.1 C
Islamabad

ایران نے امریکہ کا ایک اور ایف 18 لڑاکا طیارہ مار گرایا

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف 18 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ایران کے علاقے چاہ بہار میں ایک امریکی ایف 18 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا، جو بعد ازاں بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ایرانی حکام کے مطابق یہ مغربی ممالک کے جنگی طیاروں کے خلاف ایران کا چوتھا کامیاب حملہ ہے، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی، جسے بسیج فورس چلا رہی تھی۔ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فضا میں جنگی جہاز کو نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم یہ ویڈیو امریکا کے ایف 18 طیارہ کی ہی ہے، اس حوالے سے کوئی حتمی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین