41 C
Islamabad

خلیج جنگ مذاکرات، امریکا نے ایران کے دو سنئیر عہدیداران کو ہدفی لسٹ سے نکال دیا

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے/ فائل فوٹو۔۔

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام4 سے 5 روز کے لیے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے جس کے بعد مزاکرات ممکن ہوں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین