36.7 C
Islamabad

ایران مذاکرات امریکہ کے 15 نکات سامنے آ گئے

امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ (پلان) تیار کر کے تہران کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم اس منصوبے کے حوالے سے ابھی تک امریکا یا ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم

ٹرمپ کے دعوے مسترد، امریکی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ نے سچ سامنے رکھ دیامنصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل بحال ہو سکے۔ اس کے بدلے میں امریکا ایران پر عائد جوہری پابندیاں ختم کرنے اور اس کے سویلین جوہری پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہوگا۔اس حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا اس منصوبے پر بات چیت کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی بھی چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک تفصیلی مذاکرات کر سکیں تاہم ابھی تک دونوں فریقین کی جانب سے اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین