سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل ایران کی جانب سے داغے گئے تھے، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، لیکن ابتدائی جائزے کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے دوران شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور پہلی بار کئی شہریوں کو موبائل فون پر فضائی خطرے کے الرٹس بھی موصول ہوئے۔عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ شہر کے مغربی حصے، خاص طور پر سفارتی علاقے کے قریب، فضا میں میزائلوں کو تباہ ہوتے دیکھا گیا۔
حملے کے بعد حکام نے سائرن بجائے اور شہریوں سمیت غیر ملکی افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہجوم والی جگہوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
