33.4 C
Islamabad

کراچی میں بارش وموسمی طوفان 13 افراد ہلاک

کراچی میں اچانک موسم کی تبدیلی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہر کے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 13 افراد افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ شہر بھر میں درخت، بجلی کے کھمبے اور سائن بورڈ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک موسم کی شدت نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ گرومندر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، طارق روڈ اور شاہراہِ فیصل پر موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔تیز ہواؤں کے باعث شہر کے کئی حصوں میں درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ بزنس ریکارڈر کے قریب ایک درخت گرنے جبکہ کھارادر میں عمارت کی چھت گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ لیاری میں بھی بجلی کے کھمبے اور تاریں زمین بوس ہو گئی ہیں۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین