39.4 C
Islamabad

ایران کا قشم کا جزیرہ کیوں جنگ کا مرکز بنا اہم انکشافات؟

ایران کے قشم جزیرے پر زیر زمین میزائل شہر اور تاریخی و قدرتی شاہکار امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران اس خطے کی اہم اسٹریٹجک چابی بن گئے۔ جزیرہ اب سیاحت کے لیے نہیں بلکہ خلیج میں امریکی و اسرائیلی جنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔جزیرہ قشم، جو ہرمزگان صوبے میں خلیج فارس کے آبنائے ہرمز کے راستے پر واقع ہے، یہ نہ صرف ایران کی قدیم تاریخ اور جغرافیائی حسن کی علامت ہے بلکہ اب ایک اہم اسٹریٹجک فوجی مرکز بھی بن چکا ہے۔جزیرے کی زیر زمین نمک کی غاروں اور شاندار مینگروو جنگلات کے نیچے ایران نے اپنے انڈرگراؤنڈ میزائل شہر قائم کیے ہیں۔ یہ جگہ اب سیاحتی مرکز کی بجائے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران خلیج میں ایک محوری دفاعی قلعہ بن چکی ہے۔قشم جزیرہ، جو تقریباً 1,445 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، ہرمز راستے کے داخلی حصے پرواقع ہے جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے سب سے اہم سمندری گذرگاہ ہے۔ یعنی اگر کوئی طاقت اس جزیرے پر قابو پائے تو وہ بحری ٹریفک اور تیل و گیس کی ترسیل پر اثر ڈال سکتی ہے، جس کی وجہ سے امریکی بحریہ کے لیے یہ جزیرہ اسٹریٹجک طور پر اہم ہو جاتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین