37.1 C
Islamabad

پاک فضائیہ کے کابل اور ننگرہار میں فضائی حملے اہم اہداف حاصل

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے 16 مارچ کی شب افغانستان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کابل میں دو مقامات پر ایمونیشن اسٹوریج اور ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں کے بعد بلند شعلے اور زوردار دھماکے دیکھے گئے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ مقامات طالبان کے عام دفاتر یا شہری اسپتال نہیں بلکہ عسکری اہداف تھے۔ننگرہار میں پاک افواج نے چار مختلف مقامات پر طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران ملٹری انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین