انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر، ادیب، صحافی اور دانشور مفتی جمیل الدین احمد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔مرحوم مفتی جمیل الدین احمد نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ۔مفتی جمیل الدین احمد درس وتدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے وہ جرمنی اور بھارت میں پریس اتاشی بھی رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد نمل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ کی حثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ان کی نمازِ جنازہ 17 مارچ بروز منگل دن 11 بجے H-8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کا مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی جمیل الدین احمد نے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور صلاحیتوں سے مقام حاصل کیا
وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل کا مفتی جمیل الدین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ مفتی جمیل الدین احمد ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔
