ایرانی میڈیا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط قرار دے دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں لیکن زندہ ہیں۔ایرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ یہ تردید اس وقت سامنے آئی جب گذشتہ مہینے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے اہلِ خانہ اور دیگر کے ہمراہ شہید کر دیا گیا تھا۔
