27.7 C
Islamabad

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قراردادوں کی حمایت۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی جانب سےپیش کردہ قراردادوں کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی، یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظورسلامتی کونسل سے خطاب میں عاصم افتخار نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ممالک کی سرزمین پر حملے فوری طور پر بند ہوں گے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو جنگ کے بدترین نتائج کا سامنا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پاکستان ان کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کی جانب سے پیش مسودہ قرارداد کو بھی مثبت نظر سے دیکھتا ہے، جو اقوام متحدہ کے منشور کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی قرارداد کا بنیادی مقصد فریقین پر زور دینا ہے کہ وہ فوجی سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں، مزید کشیدگی سےگریز کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ یہ مؤقف پاکستان کے مجموعی مؤقف کے عین مطابق ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین