33.2 C
Islamabad

چین نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کا وجود پڑوسی ممالک کے لیئے سنگین خطرہ قرار دیا

افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر تنقید کی اور کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔چینی مندوب کا کہنا تھاکہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کےلیے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں، افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین