کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جب 100 انڈیکس 9 ہزار 474 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 155 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیز رفتار اضافے کے باعث اپ سائیڈ 7 فیصد کی حد عبور ہونے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک گھنٹے کے لیے کاروبار معطل کر کیا گیا۔ پی ایس ایکس انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کو اپر لاک لگنے کے باعث صبح 9 بج کر 22 منٹ پر روک دیا گیا اور اسے 10 بج کر 22 منٹ تک معطل رکھا گیا۔انتظامیہ کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کا دوبارہ آغاز 10 بج کر 27 منٹ پر کیا گیا
