33.2 C
Islamabad

ایران کی نئی قیادت کو بھی ختم کردیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

فلوریڈا:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن ارکان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف انتہائی سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جو بھی نئی قیادت سامنے آئی اسے مار دیا گیا اور آئندہ آنے والی قیادت کو بھی مار دیا جائے گا۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشنز کر رہے ہیں اور ایرانی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے پانچ ہزار اہداف کو نشانہ بنایا اور ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں جبکہ ایران کی ڈرون اور میزائل صلاحیت بھی بڑی حد تک تباہ کر دی گئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے یہ آپریشن نہ کیا ہوتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹم بم حاصل کر لیتا جو دنیا کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہوتی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین