40.5 C
Islamabad

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کاروائی 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5 الگ الگ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران خوارج کےٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج مارےگئے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین