تہران، واشنگٹن:
امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 45 ہوگئی، اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں بھی شدت آ گئی، رہائشی کمپلیکس پر حملہ میں 3 افراد شہید،6 زخمی ہو گئے،،،لبنان میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دوحہ میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا، میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے، قطر کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل دفاعی نظام نے روک لیےبحرین میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی ڈرون آذربائیجان کی حدود میں بھی گر گئے، نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت ڈرون حملے میں متاثر ہو گئی، ایک ڈرون شکرآباد گاؤں کے سکول کے قریب گرا، دو شہری زخمی ہو گئے۔
