وفاق میں شہری کا غیر ملکی کُتا راجیش کے ہاتھوں قتل ہوگیا
مقتول کتے کی شناخت “پاکستان چیمپئن کیسپر” کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق سائیبیرین ہسکی نسل سے بتایا جاتا ہے ہارون مصطفے جنجوعہ نے ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو بتایا کہ انہوں نے دو افراد راجیش اور زاہد کو اپنے پالتو کتے کیسپر کو Stud کےلیے بلایا تھا لیکن دو افراد نے کتے پر غصہ کیا اور اسے سٹیل کی چین دے ماری جس سے انکا نہایت ہی نازک کُتا لہو لہان ہوگیا جیسے فی الفور ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر کتا گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا تھانہ لوہی بھیر میں کتے کے مالک ہارون مصطفے جنجوعہ کی درخواست پر عظیم سانحہ کا مقدمہ دو افراد راجیش عرف راجہ اور زاہد عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے کتے کے کلرز کو گرفتار کرنے لیے ان کے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے
