جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
جیو نیوز اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے کہ جیو نیوز پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے، اسے کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے اور جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورتحال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے علاوہ ازیں ہیکروں نے نجی ٹی وی اے آر وی کی سائیٹ ہیک کرلیا ہھ اور براہ راست نشریات میں پاکستان مخالف پیغامات نشر کرنے شروع کر دیئے ہیں
