گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں چند افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جن کے بارے اطلاعات ہیں ان کی ڈیےھ ہوگئی ہے ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے
