ایران کے 24 صوبوں میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تہران اور دیگر شہروں میں میزائل داغے۔ میناب شہر میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں طالبات سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر ایران) کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی مہر کو بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے۔
