43.2 C
Islamabad

اگرمگر ختم،پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے، گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔کینڈی میں کھیلے گئے سپر 8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین