32.1 C
Islamabad

ٹی 20 ورلڈ کپ افریقا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سترہویں اوور میں ہی فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز نے آغاز سے ہی ویسٹ انڈین بیٹرز کو اپنی تباہ کُن بولنگ سے جلد دبوچنے کی بھرپور کوشش کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 83 رنز پر سات وکٹیں کھونے کے بعد شدید دباؤ کا شکار نظر آئی۔ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے اس موقع پر ٹیم کو سنبھالا اور مجموعی اسکور 172 تک پہنچا دیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین