34.4 C
Islamabad

کے پی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 34 دہشت گرد جاں بحق

راولپنڈی

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں34 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور حسن خیل کے مقابل پاکستان-افغانستان سرحد پر خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس کوشش کو بروقت آپریشنز کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، موثر اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کے نتیجے میں13 شرپسند مارے گئے۔

دوسری جانب ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت اور بنوں میں کیا گیا جس میں13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک شرپسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ عزم استحکام مہم کے تحت انسداد دہشتگردی پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین