31 C
Islamabad

ایپسٹین فائلز سکینڈل سابق برطانوی سفیر گرفتار

برطانوی پولیس نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق ایپسٹین فائلز میں سابق برطانوی سفیر برائے امریکا پیٹر مینڈلسن کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے لندن میں سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو سرکاری عہدے کا غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان کے خلاف یہکارروائی ایپسٹین فائلز میں ان کے گہرے روابط ظاہر ہونے کے بعد شروع ہوئی۔عدالت اور پولیس کا کہنا ہے کہ مینڈلسن نے سنہ 2009 اور 2010 کے دوران حساس سرکاری معلومات ایپسٹین کو فراہم کی تھیں جب وہ برطانیہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے۔ان پر جنسی جرائم کا الزام تو نہیں ہے بلکہ عہدے کا غلط استعمال اور ممکنہ طور پر معلومات کا غیر قانونی تبادلہ شامل ہے۔ پولیس نے مینڈلسن کو بعد از تفتیش ضمانت پر رہا تو کردیا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ایپسٹین فائلز میں نامور شخصیات کے تعلقات بشمول سابق پرنس اینڈریو منظر عام پر آئے ہیں۔برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر پر بھی سخت تنقید ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے پہلے مینڈلسن کو امریکی سفیر مقرر کیا تھا جبکہ ان کے ایپسٹین سے روابط کے بارے میں پہلے سے معلومات موجود تھیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین