پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) منگل کو فروخت کا دباؤ غالب ہے جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 1,700 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔
صبح 9 بجکر 30 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 1,751.87 پوائنٹس یا 1.04 فیصد کی کمی ۔ اسٹاک ایکسچینج کو ایک بار پھر شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مارکیٹ خوف و ہراس کے زیرِ اثر حصص کی فروخت کی لپیٹ میں آگئی۔ اس مندی کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی، آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور کارپوریٹ نتائج کے جاری سیزن کے حوالے سے محتاط توقعات شامل تھیں۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 5,478.63 پوائنٹس یا 3.16 فیصد کی کمی کے بعد 167,691.08 کی سطح پر بند ہوا تھا
