33.4 C
Islamabad

سپریم کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزم کو ضعیف العمری کی بنیاد پر سزا میں رعایت دے دی

عدالت 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ضعیف العمری کے باعث دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم محمد ممتاز کو ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا۔سپریم کورٹ کے مطابق مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی، استغاثہ کا مؤقف تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کیا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خالی خول برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آلہ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہو جاتی ہے۔یہ واقعہ مارچ 2015 میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا تھا جس میں مجرم کی فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔سال 2019 میں ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2024 میں سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین